23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوئٹہ سریاب روڈ پر بی...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوئٹہ سریاب روڈ پر بی این پی کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوئٹہ سریاب روڈ پر بی این پی کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورخودکش حملے میں سردار اختر مینگل اور محمود خان اچکزئی کے محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نےشہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی اظہار کیا اوردہشت گردی کی اس کارروائی کو انتہائی بزدلانہ اور شرمناک فعل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور سیاسی ورکرز کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں ۔دہشت گردی کی اس شرمناک کارروائی میں ملوث شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں