اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے ناسور کی وجہ سے ہمارے خطہ کا مستقبل خطرے میں ہے اور ہماری مساجد، مندر، چرچ، سکول، کام کرنے کے مقامات اور گھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، بحثیت اراکین پارلیمنٹ ہم اس پر خامو ش نہیں رہ سکتے اور ہم آپس کے اختلا فات …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق کی افغانستان، چین، ایران، روس، پا کستان اور ترکی کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے ناسور کی وجہ سے ہمارے خطہ کا مستقبل خطرے میں ہے اور ہماری مساجد، مندر، چرچ، سکول، کام کرنے کے مقامات اور گھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، بحثیت اراکین پارلیمنٹ ہم اس پر خامو ش نہیں رہ سکتے اور ہم آپس کے اختلا فات کو ختم کرانے اور اتفاق رائے پیدا کرانے کےلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان، چین، ایران، روس، پا کستان اور ترکی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔جنہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملا قات کی۔ یہ نمائندے اسلا م آباد میں گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی سپیکرز کانفرس کے چارٹر اور رولز کو حتمی شکل دینے کےلئے کا م کر رہے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس تاریخی موقع کو سراہا جب مذکورہ 6 ممالک کے پارلیمانی سربراہان پہلی دفعہ اسلام آباد میں مل کر بیٹھے اور مشترکہ امن، خوشحالی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کےلئے نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن، مذاکرات اور باہمی تعاون کسی بھی خوشحال معا شرے کی تشکیل کی بنیادی اکائیاں ہیں جن پر ہماری آئندہ نسلوں کا پائیدار ترقی کا دارو مدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 6 ممالک کی اقوام نہ صرف جغرافیائی اعتبار سے ایک دوسرے کے ساتھ متصل ہیں بلکہ مشترکہ قدیم تہذیبی ورثہ کے امین ہونے کے ساتھ ساتھ زمینی تجارتی راستوں، سیاحت اور ثقافت کی بھی علمبردار ہیں۔







