اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ شا م اور یمن میں جنگ ،عرا ق، افغا نستان اور پا کستا ن میںدہشتگردی،فلسطین اور روہنگیا میںمسلما نو ں پر مظالم ہما رے لیے واضح اشار ے ہیں۔پا رلیما نی یو نین آف اسلا می ممالک کی 13ویں کا نفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب پو …
سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق کا پارلیما نی یو نین آف اسلا می ممالک کی جنر ل اسمبلی سے خطاب اور ایرانی ہم منصب سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ شا م اور یمن میں جنگ ،عرا ق، افغا نستان اور پا کستا ن میںدہشتگردی،فلسطین اور روہنگیا میںمسلما نو ں پر مظالم ہما رے لیے واضح اشار ے ہیں۔پا رلیما نی یو نین آف اسلا می ممالک کی 13ویں کا نفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب پو را عالم اسلا م تکلیف دہ دور سے گز ر رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مسلم دنیا کو جنگ،تشدداور دہشتگر دی کا سامنا ہے ۔ سپیکر سر دار ایا ز صادق نے ان خیا لا ت کا اظہا ر منگل کے روزتہرا ن میں پارلیما نی یو نین آف اسلا می ممالک کی جنر ل اسمبلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ حالیہ سالو ں میں امہ پہلے سے کہیں زیادہ منقسم ہو ئی ہے اور اس سے نا صرف ہما رے امن کو نقصان پہنچا ہے بلکہ عوام کی ترقی اورخو شحالی بھی بری طر ح متا ثر ہوئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ نا خواندگی مسلما نو ں کے ساتھ امتیا زی سلوک روا رکھنے اور انہیں عا لمی معا ملا ت سے پیچھے رکھنے کی بڑی وجہ ہے ۔سردار ایا ز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں بہا دری سے حصہ لینے اور ہزاروں قر بانیا ں دینے کے با وجود ہمیں اس نا سور کا مو رد الزام ٹھہرایا جا تا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ داعش اور القاعدہ کے خاتمے میں کلیدی کر دار ادا کرنے کے با وجو د دنیا مسلما نو ں کے کر دار کو سر اہنے میں نا کا م رہی ہے اور ہم سے ”ڈومور“کا مطا لبہ کیا جا رہا ہے۔ انہو ں نے مسلم امہ کے امن اور خو شحالی کے لیے مسلم مما لک میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ۔








