سپیکر قومی اسمبلی سے سابق قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز شریک تھے۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور نور الحق قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خیبر …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز شریک تھے۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور نور الحق قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے علاقوں کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ سپیکر نے ارکان پارلیمنٹ کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کو مسائل کے فوری حل کی سفارش کی جائے گی۔ علاقے کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قبائلی اضلاع کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ قبائلی عوام نے ملک میں قیام امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم قبائلی عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Leave a Reply