26.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومتازہ ترینسپیکر قومی اسمبلی سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ،...

سپیکر قومی اسمبلی سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ، پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو یورپی یونین کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دیرینہ خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کو دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز کا سامنا ہے،دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے،پاکستان کو دہشت گردی کی صورت میں بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے

پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر مربوط لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں جمہوریت مستحکم اور جمہوری اقدار کو فروغ حاصل ہو رہا ہے، جمہوریت کا تسلسل قومی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کے لئے 26 ویں آئینی ترمیم اہم سنگِ میل ہے، جعفر ایکسپریس سانحہ انسانیت سوز دہشت گردی کی بدترین مثال تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بروقت آپریشن کر کے بڑے جانی نقصان سے بچایا، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے مسائل کو غیر ضروری طور بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے خواتین، بچوں، نوجوانوں اور پائیدار ترقی پر پارلیمانی کاکسز کا اہم کردار اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مذکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، یورپی یونین کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے،فلسطین اور کشمیر کی عوام کو ریاستی دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کشمیر، فلسطین اور یوکرائن کے مسئلہ کا مذکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے،ماحولیاتی تبدیلی انسانیت کے لئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ یورپی وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا ۔آئرلینڈ کے نمائندے نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون کو امن و ترقی کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی قوم ایک ثابت قدم قوم ہے

پاکستانی قوم اس نے ہر مشکل وقت میں تحمل اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔یورپی یونین جمہوریت کے فروغ اظہارِ رائے کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581949

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں