سپیکر قومی اسمبلی چیئرمین پیپلز پارٹی سے ٹیلی فونک رابطہ، صدر آصف علی زرداری کی صحت بارے دریافت کیا

99

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اوران سے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بارے دریافت کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت اور اپنے والد کےلیے نیک خواہشات پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی طرف سے صدر مملکت کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔