اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاک پل پر پیش آنے والے خوفناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نےحادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی نے حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کی۔