سپیکر قومی اسمبلی کا اے پی پی اُردو نیوز سروس کے ڈائریکٹر عبد الجبار ذکریا کی والدہ کےانتقال پر اظہارافسوس

86

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی)اردو نیوز سروس کے ڈائریکٹر عبد الجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کوسپیکر ایازصادق نے اپنے تعزیتی پیغام میں اے پی پی اردونیوزسروس کے ڈائریکٹر عبدالجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں جن کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے

۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں وہ عبد الجبارذکریا اور انکے دیگر سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔