24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کا سید خورشید احمد شاہ کی علالت پر تشویش...

سپیکر قومی اسمبلی کا سید خورشید احمد شاہ کی علالت پر تشویش کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے سینئر سیاسی رہنما سابق وفاقی وزیر اور ممبر قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ منگل کو اپنے دعائیہ پیغام میں انہوں نے سید خورشید احمد شاہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔اللہ تعالی انہیں جلد صحتیابی عطاء فرمائے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے قوم اور ارکانِ پارلیمنٹ سے خورشید شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں