اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےسینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے بھائی سینئر صحافی قراۃ العین شیرازی کے ماموں نےمحسن شیرازی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نےمحسن شیرازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی، سینئر صحافی قراۃ العین شیرازی اور ان کے خاندان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی ۔