سپیکر قومی اسمبلی کا مظفرآباد نیلم ویلی روڈ پر جیپ کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

111

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مظفرآباد نیلم ویلی روڈ پر جیپ کو پیش آنے والے حادثے میں 13قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی سکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر نے حادثے میں جان بحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور مرحومین کے درجات کی بلندی و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔