اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےنواب شاہ میں مسافر کوچز میں تصادم کے باعث 8 افرد کے جان بحق اور 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔یہاں جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں جان بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے جان بحق افراد کی مغفرت، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور غمزدہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے کی دعا کی۔