سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمنٹری رپو رٹرز ایسویشن کے صدر عثمان خان کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار

74
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹری رپو رٹرز ایسویشن کے صدر عثمان خان کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر پی آر اے عثمان خان ایک قابل اور مستعد صحافی ہیں ، صحافت کے شعبے خصوصاً پارلیمان کی کارروائی کی رپورٹنگ میں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ، اللہ کا شکر ہے کہ عثمان خان حادثے میں محفوظ رہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے پی آر اے کے صدر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔