سپیکر قومی اسمبلی کی ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی سید شمعون اشرف ہاشمی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد

95
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اہم آئینی ادارہ ہے اور اس کے افسران و اہلکار اس ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس ادارے کے افسران اپنے تجربے اور صلاحیتوں کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی سید شمعون اشرف ہاشمی کو پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے صدارتی ایواڈ برائے حسن کارکردگی کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سید شمعون اشرف ہاشمی جیسے افسر دیگر تمام افسران و اہلکاروں کے لیے مشعل راہ ہیں جہنوں نے اپنی صلاحیتوں کی بدولت اپنے ادارے اور معاشرے میں منفرد مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے سید شمعون اشرف ہاشمی کے خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کو ان کی شاندار کارکردگی اور اس ادارے اور ملک کے لئے ان کی خدمات پر فخر ہے۔

سپیکر نے امید کا اظہار کیا کہ سید شمعون ہاشمی سمیت اس ادارے کے دیگر افسران ملک اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے بہترین مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔