سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 9 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
سپیکر قومی اسمبلی کی زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت ،9پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 9 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ ملک دشمن عناصر کی مذموم سازش ہے،دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔








