اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے علی مردان ڈومکی کو نگراںوزیراعلی بلوچستان نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے علی مردان ڈومکی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی بطور نگران وزیراعلی علی مردان ڈومکی اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ علی مردان ڈومکی کی سربراہی میں بلوچستان میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہو گا۔