22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کی ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو...

سپیکر قومی اسمبلی کی ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر لقمان شاہ، جنرل سیکرٹری نوید الرحمان، فنانس سیکرٹری محمد پرویز اور دیگر نومنتخب عہدیداران و گورننگ باڈی کے اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔منگل کو اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشروں کی بنیاد ہے اور صحافی برادری عوامی مسائل اجاگر کرنے اور ریاستی اداروں تک عوام کی آواز پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ صحافتی اقدار اور آزادی اظہار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے صحافی برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ صحافت کی آزادی، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں