سپیکر قومی راجہ پرویز اشرف سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقاتِ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی راجہ پرویز اشرف سے منگل کو قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقاتِ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان، قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،

قازقستان وسطی ایشیائی ریاستوں کا اہم ملک ہے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری باہمی تعاون کو وسعت دینے میں فعال کردار ادا کر سکتی ہے، پاک-قازق دوستی گروپ دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لئے سرگرم عمل ہے، پاکستان دوطرفہ تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے،حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کو بے پناہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تباہی سے نمٹنے کے عالمی فنڈز کا قیام ضروری ہے۔روانڈہ میں منعقد ہونے والی آئی پی یو کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں ہونی والی مالیاتی تباہی کو زیر بحث لانا ضروری ہے۔قومی اسمبلی آف پاکستان نے روانڈا میں 11 سے 15 اکتوبر 2022 سے شروع آئی پی یو کانفرنس میں پاکستان میں ہونے والی تبائی سے متعلق آئی پی یو کے سیکرٹری جنرل کو ہنگامی ایجنڈے کے طور پر شامل کرنے کے لیے خط ارسال کر دیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے قازقستانی سفیر سے آئی پی یو کانفرنس میں پاکستان کے موقف کی حمایت کی درخواست بھی کی۔ قازقستان کے سفیر نے پرتپاک استقبال پر سپیکر کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ قازقستان کے سفیر نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ قازقستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت بھی پر زور دیا۔