اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بلوچستان، پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے …
سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی بلوچستان، پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بلوچستان، پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔








