سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

116
ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے 23 مارچ 1940 والی یکجہتی اور جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے یوم پاکستان کے موقع پر پیغامات

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایک مخلص اور زیرک سیاسی رہنما تھے ۔

انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔