سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے پر اظہار افسوس

117
سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا مکہ مکرمہ میں آتش زدگی میں پاکستانیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر افسوس اور غم کا اظہار

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ایک بڑا سانحہ ہے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس افسوسناک صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشتی الٹنے کے واقعہ میں اپنی قیمتی جانیں گنوانے والے ان تارکین وطن کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے جن میں پاکستان، افغانستان، ایران اور کئی دیگر ترقی پزیر ممالک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشتی الٹنے کے سانحے میں 45 سے زائد ہلاکتیں انتہائی افسوس ناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا کہ حادثے میں زیادہ تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور غمزدہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔