اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر ہمیں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کو نہیں بھولنا چاہیئے، قوم سے اپیل ہے کہ وہ عید کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس وبا سے محفوظ رہا جا سکے۔ہفتہ کو اپنے الگ …
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی عید الفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر ہمیں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کو نہیں بھولنا چاہیئے، قوم سے اپیل ہے کہ وہ عید کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس وبا سے محفوظ رہا جا سکے۔ہفتہ کو اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں کہا کہ خوشی کے اس موقع پر اپنے ہم وطن بزرگوں،بھائیوں،بہنوں اور بچوں کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں، خدا کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ماہ صیام میں روزہ رکھنے، عبادت کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کیا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہمیں اپنے ان بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو کوویڈ 19 سے کسی بھی طرح متاثر ہوئے ہیں،اس وقت پوری قوم ایک بڑی آزمائش سے گزر رہی ہے،کورونا وائرس جیسی عالمی وباءنے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،ہمارے متوسط طبقے، روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں اور سفید پوش طبقے کو شدید معاش بحران کا سامنا ہے،مخیر حضرات کو کوویڈ 19سے متاثرہ ہو کر معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے خاندانوں کی مدد کر کے انہوں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے،قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عید کے موقع پر احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑیں، ہمیں بحیثیت قوم کوویڈ 19کے پھیلاو کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں چاہیے،اسد قیصرنے کہا کہ ہم مناسب سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر ہم اس مرض کے پھیلاو سے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں،ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد اور اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کر کے اس مرض کو شکست دے سکتے ہیں،عید کے موقع پر ہمیں اپنے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی بھی داد رسی کرنی چاہیے جو بھارتی حکومت کے ظلم و جبر کا شکار ہیں، اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام گزشتہ 10 ماہ سے مسلسل لاک ڈاون کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،عید کے موقع پر ہمیں اپنی دعاوں میں کشمیر کی آزادی کو خصوصی طور پر شامل حال رکھنا ہے،پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے میرے اور میرے بچوّں کے لیے کورونا وائرس سے صحت یابی کیلئے دعائیں مانگی، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ تمام انسانیت کو اس مہلک مرض سے نجات عطا فرمائے،طیارے حادثے پر قوم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،طیارہ حادثے میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ اس بار عید الفطر گزشتہ برسوں میں منائی جانے والی عیدوں سے مختلف ہے،اس عید کے موقع پر پوری قوم ایک بڑی آزمائش سے گزر رہی ہے،قاسم خان سوری نے کہا کہ آج کے دن ہمیں پوری مت کی ترقی و خوشحالی اور پوری دنیا کی انسانیت کے لیے کورونا وائرس سے نجات کے لیے دعائیں مانگنی ہیں،ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا،عید کے اس پر مسرت موقع پر ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جن کے پیارے کورونا کے مرض میں مبتلا ہو کر ان سے بچھڑ گئے ہیں، عید الفطر کے اس موقع پر ہمیں ان تمام لوگوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے جو اس وبائی مرض سے متاثر ہوئے ہیں،کورونا وائرس کے مشکل چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کو آپس میں اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر قوم کو کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے،قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک کو اس وقت عالمی وباءکا سامنا ہے جس نے پورے ملک میں بسے والے ہر شعبہ ہائے زندگی کے طبقے کو متاثر کیا ہے،حکومت پاکستان نے کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی ہے،قاسم خان سوری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کو بھی عید کے موقع پر متاثرہ خاندانوں کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرنی چاہیے،پوری قوم کو عید کے موقع پر احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اپنے مذہبی فرائض سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ملک کا بڑا سانحہ ہے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ طیارے کو پیش آنے والے افسوس ناک حادثے پر دل رنجیدہ ہے،پوری قوم طیارہ حادثے کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔








