سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ا ور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

جمعہ کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیاسی قیادت نے ترقی و خوشحالی کی جو منزلیں طے کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں

۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔2 دسمبر وہ تاریخی دن ہے جب سات خلیجی ریاستوں میں سے چھ ریاستوں نے اپنے آپ کو متحدہ عرب امارات کے طور پر متحد کیا تھا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کثیر الجہتی تعاون پر محیط ہیں۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا رشتہ بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی ہے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مشترکہ مذہبی و ثقافتی روابط کے باعث مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے ساتھ مذہب اور بھائی چارے کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی فورمز پر مثالی تعاون پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعتماد اور احترام کا مظہر ہے۔ہمیں دوطرفہ تعلقات اور بھائی چارے کی فضاء کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔