سپیکر کی رولنگ عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتی، شفقت محمود

49

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ جو سپیکر کی رولنگ عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔

شفقت محمود نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے اور ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے معاملہ پر کیس عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے ، جو رولنگ سپیکر دے وہ عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ وزرات تعلیم نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، یکسا ں نصاب تعلیم کے حوالے سے بہت کام کیا ہے، کورونا وائرس کی وبا کے دوران تھوڑی ٹینشن تھی لیکن اس کو بھی دور کیا ،مدارس اور سکولوں کے بچے ایک ہی فیلڈ میں آرہے ہیں، تعلیمی اداروں کے بچوں کو کہوں گا وہ پڑھائی کریں اور اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں۔