اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بیرون ملک قیام کے دوران ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری قائم مقام سپیکر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 53 کی ذیلی شق 3 کے تحت ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری 29 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بیرون ملک روانگی کے بعد قائم مقام سپیکر ہوں گے۔