سڈنی۔6نومبر (اے پی پی):سڈنی تھنڈر نے مینز بگ بیش لیگ کے 14 ویں ایڈیشن کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا کےمایہ ناز اور جراح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر سڈنی تھنڈر کی قیادت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 14 واں ایڈیشن آئندہ ماہ 15 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہوں گی۔
برسبین ہیٹ کی ٹیم بی بی ایل کے 14 ویں سیزن میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی تھنڈر نے آئندہ سیزن کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ڈیوڈ وارنر سڈنی تھنڈر کی قیادت کریں گے
جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں ویس آگر،کیمرون بینکرافٹ،ثام بلنگز،اولیور ڈیوس، لوکی فرگوسن، میٹ گلکس،کرس گرین، لیام ہیچر،ثام کونسٹاس، نیک میڈنسن، ناتھن میک اینڈریو، شیرفین ردرفورڈ، ولیم سالزمین، ڈینیئل سامس، جیسن سنگھا اورتنویر سنگھا شامل ہیں۔ سڈنی تھنڈر کی ٹیم مینز بگ بیش لیگ کے آئندہ سیزن میں اپنی مہم کا آغاز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف 17 دسمبر کو کرے گی۔