اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):سکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے نیا سنگ میل عبور کرلیا ،ایک دن میں سات طیارے لینڈ کئے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں ڈیل کیں۔
اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے سکردو کے لئے بھرپور فضائی سرگرمی دیکھنے میں آئی ۔پی آئی اے کی چار اور ایئر بلیو کی تین پروازیں آج سکردو پہنچیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ سکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کے آغاز کی عکاس ہیں۔