سکردو جلاؤ گھیراؤ کیس، 18 پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست

گلگت۔ 02 اپریل (اے پی پی):سکردو میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے حوالے سے محکمانہ انکوائری اور سفارشات کی روشنی میں ایک انسپکٹر، دو سب انسپکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز سمیت مجموعی طور پر اٹھارہ پولیس افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ریجنل پولیس آفیسر بلتستان ریجن نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔برخاست کیے …

گلگت۔ 02 اپریل (اے پی پی):سکردو میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے حوالے سے محکمانہ انکوائری اور سفارشات کی روشنی میں ایک انسپکٹر، دو سب انسپکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز سمیت مجموعی طور پر اٹھارہ پولیس افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ریجنل پولیس آفیسر بلتستان ریجن نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔برخاست کیے گئے اہلکاروں کو مقررہ مدت کے اندر انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کے پاس اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔ترجمان گلگت بلتستان پولیس کے مطابق محکمہ پولیس میں قانون کی حکمرانی اور جزا و سزا کے نظام کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔