اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سکول واپسی پر لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، بچوں کے بحفاظت سکول جانے کو یقینی بنانا ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمراں خان نے کہا کہ کل (منگل) سے سکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ …
سکول واپسی پر لاکھوں بچوں کو خوش آمدید، وزیراعظم عمران خان بچوں کے بحفاظت سکول جانے کو یقینی بنانا ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے، وزیراعظم کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سکول واپسی پر لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، بچوں کے بحفاظت سکول جانے کو یقینی بنانا ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمراں خان نے کہا کہ کل (منگل) سے سکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ یقینی بنانا کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت سکول جا سکے، ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو کووڈ19- کے حوالے سے صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔







