سکھر۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):چیف انجینئر سکھر بیراج نے سکھر بیراج کی بندش سے متعلق سوشل ميڈيا پر وائرل خبروں کي ترديد کی ہے ۔
اپنے وضاحتی بیان میں چیف انجنیئر منصور احمد میمن نے کہا کہ بیراج کی مرمت کے کام کے باعث سڑک 8 ماہ تک بند کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں سکھر بیراج روڈ کی بندش سے متعلق خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ۔ بیراج انتظامیہ نے ایسا کوئی اعلان یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں، سکھر بیراج روڈ معمول کے مطابق کھلی ہے۔