سکھر۔ 07 جولائی (اے پی پی):ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کیا ہوا ہے اور پولیس کو متحرک کر دیا ہے ۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے شہر منشیات سے پاک کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے جس پر پولیس عمل در آمد کر رہی ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ روہڑی نے اپنی حدود میں دوران سنیپ چیکنگ مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کیں اور بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں اور منشیات گٹکا پیکٹ سے بھری دو گاڑیاں برآمد کر لیں ، 05 ملزمان كو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔دوران ناکہ بندی ملزمان کی کار نمبر BNP-958 سے 48 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں ۔
گرفتار ملزمان میں صدام ملک، ولی محمد، غلام حیدر کلہوڑ اور الطاف ملک شامل ہیں ۔دوسری کارروائی میں ملزم ناصر علی شاہ کی مہران کار نمبر BLT- 987 سے منشیات گٹکہ کہ 56 عدد آداب کے پیکٹ برآمد کیے گئے۔