بغداد۔17مارچ (اے پی پی):عراق میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظرامریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث امریکی شہری فوراً عراق چھوڑ دیں اور بغداد میں واقع سفارت خانے یا اربیل میں موجود قونصل خانے جانے سے …
سکیورٹی خدشات ،امریکی سفارت خانے کی شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایت

مزید خبریں
بغداد۔17مارچ (اے پی پی):عراق میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظرامریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث امریکی شہری فوراً عراق چھوڑ دیں اور بغداد میں واقع سفارت خانے یا اربیل میں موجود قونصل خانے جانے سے گریز کریں۔ سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو عراق کا سفر کرنے سے بھی منع کیا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے ہائی سکیورٹی علاقے گرین زون میں امریکی سفارتخانے اور دیگر عمارتوں پر راکٹ، میزائل اور ڈرون حملوں میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔








