سکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندوستان کے 33 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندوستان کے 33 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نےپاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان …

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندوستان کے 33 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نےپاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔