راولپنڈی ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) سیکورٹی فورسز نے مبنی براطلاعات آپریشنز میں 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر غیرقانونی اسلحہ کی کھیپ بھی برآمد کرلی۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان رینجرز پنجاب قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ہمراہ امن وامان کوبرقراررکھنے میں مصروف عمل ہے رینجرز نے پولیس کے ہمراہ بڑے شہروں میں پٹرولنگ اورفلیگ مارچ کیا جبکہ حساس مقامات کے قریب کوئیک ری ایکشن فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے،بیان کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیادپر راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، ڈی جی خان، لاہور، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور اوررحیم یارخان میں کارروائیاں کی گئیں۔