سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ، پاکستان میں گھسنے کی کوشش کرنیوالے 6 خوارج مارے گئے ، آئی ایس پی آر

93
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف کی عید الاضحیٰ پر پاکستانی قومِ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

راولپنڈی ۔23جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو کو ناکام بنا دیا ، پاکستان میں گھسنے کی کوشش کرنیوالے 6 خوارج مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

ژوب کے علاقہ سمبازا میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 6 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ مارے گئے خوارج سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا کہتا آرہا ہے کہ اپنی جانب بارڈر مینجمنٹ موثر بنائے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔امید ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔