راولپنڈی۔11اپریل (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10اور 11اپریل کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے نورار میں آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ نتیجتاً تینوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے۔ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔