وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے منگل کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں تعیناتی کے دوران پاک ایران تعلقات کے حوالے سے سید محمد علی حسینی کی خدمات کو سراہا۔