سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن ، 4 دہشت گرد جہنم واصل

126
Successful operation
Successful operation

راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے لکی مروت میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 19/20 اکتوبر 2023 کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہوا جسے سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ، آلات اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔