گوجرانوالہ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):گوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی (گیپکو)کی ریجن بھرمیں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،41افرادبجلی چوری کرتے پکڑے گئے،پکڑے گئے بجلی چوروں کی مجموعی تعداد2148ہو گئی،2073 کے خلاف مقدمہ درج اور1349گرفتار، بجلی چوروں کو18کروڑ33لاکھ روپے سے زائد کے جرمانےعائد کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان اوروزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کی زیر نگرانی کریک ڈاؤں 44ویں …
گیپکو ریجن میں 2148بجلی چور پکڑے گئے،2073کیخلاف مقدمات درج ،45لاکھ سے زائد ڈیٹیکشن یونٹس چارج

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):گوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی (گیپکو)کی ریجن بھرمیں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،41افرادبجلی چوری کرتے پکڑے گئے،پکڑے گئے بجلی چوروں کی مجموعی تعداد2148ہو گئی،2073 کے خلاف مقدمہ درج اور1349گرفتار، بجلی چوروں کو18کروڑ33لاکھ روپے سے زائد کے جرمانےعائد کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان اوروزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کی زیر نگرانی کریک ڈاؤں 44ویں روز بھی جاری رہا۔7ستمبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیوں کے نتیجہ میں اب تک سٹی سرکل سے505، کینٹ سرکل سے526،گجرات سرکل سے226، سیالکوٹ سرکل سے335، نارووال سرکل سے274،اورمنڈی بہاولدین سرکل سے292جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طورپر2148 بجلی چوررنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑےگئے۔
مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے45لاکھ 57ہزارسے زائد یونٹس کی مد میں18 کروڑ33لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کردیئے گئے ،تما م بجلی چورورں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔








