نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپین شپ میں مقابلوں کا آغاز آج سے پشاور میں ہوگا

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام، خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپین شپ میں مقابلوں کا آغاز (آج) پیر سے قیوم سٹیڈیم، پشاور ہوگا۔

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام، خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے نیشنل جونیئر اتھلیٹکس چیمپین شپ میں مقابلوں کا آغاز (آج) پیر سے قیوم سٹیڈیم، پشاور ہوگا۔

گزشتہ روز اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیمپئن شپ 10 جون تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔