لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی "اپنی چھت اپنا گھر” سکیم میں اراضی شامل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر متعلقہ حکام کو درخواست گزاروں کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی "اپنی چھت اپنا گھر” سکیم میں اراضی شامل کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں

مزید خبریں
لاہور۔23جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی "اپنی چھت اپنا گھر” سکیم میں اراضی شامل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر متعلقہ حکام کو درخواست گزاروں کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے دائر درخواستیں نمٹا دیں ۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے اختر حسین، تنویر احمد اور محمد اقبال کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پاکپتن، سرگودھا اور فیصل آباد کے کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزاروں کو سن کر میرٹ پر فیصلہ کریں۔








