چین-لاؤس تعلقات نئے نقطہ آغاز پر نئی پیش رفت حاصل کریں گے ، چینی میڈیا

لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر تھونگلون سیسولیت نے چین کا سرکاری دورہ کیا، جسے بین الاقوامی رائے عامہ سے مثبت پذیرائی ملی۔

بیجنگ ۔7جون (اے پی پی):لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر تھونگلون سیسولیت نے چین کا سرکاری دورہ کیا، جسے بین الاقوامی رائے عامہ سے مثبت پذیرائی ملی۔

چینی میڈیا کے مطابق اپنے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر چین-لاؤس تعلقات میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے اور نئے دور میں چین-لاؤس ہمہ موسمی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر اتفاق کیا۔ یہ نہ صرف عالمی اور علاقائی تبدیلیوں کا فطری تقاضا ہے بلکہ دونوں ممالک کی ترقیاتی ضروریات کے مطابق بھی ہے اور ان کے عوام کی توقعات پر بھی پورا اترتا ہے۔ نئے حالات میں، چین-لاؤس تعلقات میں نئی پیش رفت کو کیسے فروغ دیا جائے؟ صدر تھونگلون سیسولیت کے ساتھ مذاکرات کے دوران،صدر شی جن پنگ نے سوشلسٹ سمت پر ثابت قدم رہنے ، باہمی فائدہ مند تعاون کی بنیاد کو مضبوط کرنے ، عوامی روایتی دوستی اور خارجہ پالیسی میں ہم آہنگی کو مستحکم کرنے کی تجویز دی۔