سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کارروائی ، 13 خوارجی جہنم واصل

164
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف کی عید الاضحیٰ پر پاکستانی قومِ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

راولپنڈی ۔25دسمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کارروائی کرتے ہوئے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کیاہے۔

بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کارروائی کرتے ہوئے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا، مارے جانے والے خوارجی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی خارجی کی موجودگی اور اس کے قلع قمع کے لیے سنیسیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔