کوئٹہ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلا ل خان کاکڑ نے کہاہے کہ کاروباری سہولت مرکز کا قیام وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کی جاننب اہم قدم ہے، جس کا مقصد صوبے کو سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ قابل رسائی اور پرکشش بنانا، سرکاری رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا، سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اور کاروبارکو آسان بنانے کے نظام کو جدید …
سہولت مرکز کا قیام حکومت کے وسیع معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، بلا ل خان کاکڑ وائس چیئرمین بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ
کوئٹہ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلا ل خان کاکڑ نے کہاہے کہ کاروباری سہولت مرکز کا قیام وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کی جاننب اہم قدم ہے، جس کا مقصد صوبے کو سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ قابل رسائی اور پرکشش بنانا، سرکاری رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا، سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اور کاروبارکو آسان بنانے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروباری سہولت مرکز کے افتتاح کی تیاریوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے سی ای او قائم لاشار ی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکام نے بی ایف سی کوجلد فعال کرنے کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی، وائس چیئرمین بلا ل خان کاکڑنے تمام اقدامات فوری طور ی پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بی ایف سی کا قیام حکومت کے وسیع معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاری میں اضافہ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی مضبوطی اور صوبے بھر میں پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
یہ اقدام رکاوٹوں کے خاتمے اور تاخیر میں کمی کے ذریعے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور صوبے کی معاشی بنیاد کو وسعت دے گا۔ وزیراعلیٰ کی سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ پر توجہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبہ جدید طرزِ حکمرانی، جدت، کاروباری ترقی اور مؤثر سرکاری و نجی شراکت داری کو اہمیت دے رہا ہے۔









