راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):قومی ٹی 20 اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پی سی بی کے مطابق ٹریننگ میں کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، محمد نواز، صائم ایوب، عثمان خان، سلمان مرزا، عثمان طارق اور عبدالصمد شریک ہوئے۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اور معاون کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشق …
سہ ملکی سیریز: قومی ٹی 20 اسکواڈ کا راولپنڈی اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن

مزید خبریں
راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):قومی ٹی 20 اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
پی سی بی کے مطابق ٹریننگ میں کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، محمد نواز، صائم ایوب، عثمان خان، سلمان مرزا، عثمان طارق اور عبدالصمد شریک ہوئے۔
کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اور معاون کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشق کی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان (کل) منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔








