سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے، داسن شناکا

راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):سری لنکا کے کرکٹ کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم حالیہ ون ڈے سیریز کی شکست کو پیچھے چھوڑ کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران شناکا نے کہا کہ ہم نے ون ڈے سیریز میں بری طرح شکست کھائی لیکن ٹی 20 کرکٹ مختلف ہے، ہمیں اپنے …

راولپنڈی۔17نومبر (اے پی پی):سری لنکا کے کرکٹ کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم حالیہ ون ڈے سیریز کی شکست کو پیچھے چھوڑ کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران شناکا نے کہا کہ ہم نے ون ڈے سیریز میں بری طرح شکست کھائی لیکن ٹی 20 کرکٹ مختلف ہے، ہمیں اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہو گا اور ساتھ ہی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا ایشیا کپ میں توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکا، اگرچہ کچھ میچوں میں ٹیم نے بہتر نتائج دیئے۔ اب ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر مکمل توجہ دینی ہو گی۔ باؤلنگ کی درستگی بہت اہم ہے اور ون ڈے سیریز میں ہماری کیچنگ قابل اطمینان نہیں رہی، اس لیے فیلڈنگ میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ شناکا نے مزید کہا کہ ٹیم ماضی کو بھلا کر مثبت سوچ اور مربوط حکمت عملی کے تحت سہ ملکی سیریز میں حصہ لے گی اور اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کرے گی۔