سیاحتی مقامات ناران،بٹہ کنڈی اور جھیل سیف الملوک میں بارش اور برفباری

48
سیاحتی مقامات ناران،بٹہ کنڈی اور جھیل سیف الملوک میں بارش اور برفباری

ایبٹ آباد۔ 11 نومبر (اے پی پی):سیاحتی مقامات ناران بٹہ کنڈی اور جھیل سیف الملوک میں برفباری کا سلسلہ وقفہ،وقفہ سے جاری ہے،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیاحتی مقامات بٹہ کنڈی، بھڑوائی،جلکھڈ اور جھیل سیف الملوک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے

،برفباری کے دوران بٹہ کنڈی سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے،سیاح سفر کے دوران جیپ کا استعمال کریں،گاڑی میں فیول مناسب مقدار میں رکھیں،

ٹائروں پر چین کا استعمال ضروری کریں اور گرم ملبوسات و ڈرائی فروٹ،بسکٹ ساتھ رکھیں،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹاف سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے مختلف مقامات پر تعینات ہے۔