اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملک میں غیر منظم سیاحت نے بہت نقصان پہنچایا ہے ،سیاحتی مقامات کے ایکو سسٹم کو بچانا ہو گا۔ وہ جمعہ کو یہاں ایکو ٹورازم لانچنگ پارٹنرشپ معاہدے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں غیر منظم سیاحت نے بہت نقصان …
سیاحت کے شعبے کا فروغ اولین ترجیح ہے،ملک میں غیر منظم سیاحت نے بہت نقصان پہنچایا ،سیاحتی مقامات کے ایکو سسٹم کو بچانا ہو گاوزیر اعظم عمران خان کا ایکو ٹورازم لانچنگ پارٹنرشپ معاہدے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملک میں غیر منظم سیاحت نے بہت نقصان پہنچایا ہے ،سیاحتی مقامات کے ایکو سسٹم کو بچانا ہو گا۔ وہ جمعہ کو یہاں ایکو ٹورازم لانچنگ پارٹنرشپ معاہدے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں غیر منظم سیاحت نے بہت نقصان پہنچایا ہے ۔مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ناقص منصوبہ بندی سے عمارتیں کھڑی کی گئیں۔ مری میں کنکریٹ کے جنگل نے قدرتی خوبصورتی کو متاثر کیا ہے ،ہمیں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، اس سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچنا چاہیے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملک میں آج تاریخی ریکارڈ سطح پرسیاحت ہو رہی ہے،ملک کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا رش دیکھنے کو ملتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پہاڑی سیاحت انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ سیاحت کے فروغ سے سکئینگ جیسی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ ہر سال سکئینگ سے اسی ارب ڈالر کماتا ہے،پاکستان میں سکئینگ کے بہترین مقامات ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ نتھیا گلی بچانے کا سہرا کے پی حکومت کو جاتا ہے،ہم نے مقامی آبادی کو آئی بیکس بچانے کی مہم میں شامل کر کے اسے تحفظ فراہم کیا ہے اور آج ان سیاحتی مقامات پے آئی بیکس کھلے عام پھرتے نظر آرہے ہیں۔اسی طرح جنگلوں اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام میں بھی مقامی لوگوں لوگوں کو شامل کر کے سیکو ٹورازم کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔








