سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

80
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گوہر ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں،سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے اور روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم سے معاون خصوصی براے سیاحت وصی شاہ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں وسیع پیمانے پر سیاحت کے حوالے سے استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے،

سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے اور روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔سید وصی شاہ نے وزیراعظم کو وفاقی سطح پر سیاحت کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔