سیاسی قیدیوں کوقانونی سہولیات فراہم کی جا ئیں،علی محمدخان کا قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال

70

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی علی محمدخان نے کہاہے کہ سیاسی قیدیوں کوقانونی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پرانہوں نے کہاکہ ہم لوگوں کے ووٹ سے ایوان میں آتے ہیں کیونکہ یہ ایوان 25کروڑعوام کی امنگوں کاترجمان ہے، ہماری کمٹنٹ اس ایوان سے زیادہ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی قیدیوں کوقانونی سہولیات فراہم کی جائیں۔سابق سپیکراسدقیصرنے کہاکہ کل ہم اڈیالہ جیل گئے تھے، وہاں ہمیں کہا گیا کہ آپ اندرجاکرسیاسی بات نہیں کریں گےحالانکہ ہماری ملاقات کااہتمام کرنے کا سپیکرقومی اسمبلی نے کہاتھا۔